وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت احساس ٹارگٹڈ سبسڈی آن کموڈٹیز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس

October 27, 2021


حکومت عوام کے ریلیف کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے. وزیرِ اعظم

براہِ راست سبسڈی سے معاشی طور پر کمزور طبقے کو مدد ملے گی. وزیرِ اعظم.

عالمی سطح پر اشیاءِ ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں. وزیرِ اعظم.

حکومت اشیاءِ ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنا نے کی کوشش کر رہی ہے. وزیرِ اعظم.

بین الاقوامی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے اثر کو مقامی سطح پر منتقل ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں. وزیرِ اعظم.


وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت احساس ٹارگٹڈ سبسڈی آن کموڈٹیز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس

اجلاس میں مشیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین،  معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور منیر احمد خان کی شرکت.


وزیرِ اعظم کو اجلاس میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے نظام پر پیش رفت اور حتمی شکل سے آگاہ کیا گیا.

وزیرِ اعظم نے اس کی تکمیل کو جلد یقینی بنانے اور عوام میں اس کے بارے آگاہی بڑھانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں.