وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

October 27, 2021


اسلام آباد،27 اکتوبر2021:

٭ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اجلاس  میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے کے حوالے سے بریفنگ۔

کابینہ نے ضمنی انتخابات میں الیکٹرانک وٹنگ  مشینوں کو تجرباتی طور پر استعمال کرنے کی افادیت پر زور دیا۔

 مشیر خزانہ نے وفاقی کابینہ کو اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔
کابینہ نے سندھ میں اشیاء ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

 وزیر داخلہ نے  ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے  کابینہ کو آگاہ کیا۔
کابینہ نے  ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عسکریت پسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس کے علاوہ کابینہ نے اس بات پر زور دیا کے آئین اور  قانون کے مطابق ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔

*وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی نے کابینہ کو زراعت کے شعبے میں جدت لانے اور اجارہ داری کو ختم کرنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔
ان اقدامات میں ٹریکٹرز کی نئی اقسام متعارف کرانا، فارم مشینری، کاشتکاری کے آلات، زیادہ پیداوار والے بیج، ریسرچ و ڈویلپمنٹ، گراونڈ پوزیشننگ سسٹم کا استعمال شامل ہیں۔
بڑے کاشتکاروں  اور  فارم مشینری بنانے والی بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے چھوٹے کسانوں کو سپورٹ پرائس اور  سبسڈی دینے کے اقدامات لیے جا رہے ہیں۔

*وزارت ہوابازی نے کابینہ کو قومی ہوابازی پالیسی پر عملدرامد کے حوالے سے بریفنگ دی۔

۔  کابینہ کو آگاہ کیا گیا کے ہوابازی کے لیے NOCکے حصول کے عمل کو سہل بنایا گیا ہے۔
۔  ہوائی اڈوں کے قریب اونچی عمارتوں کی حد متعین کرنے کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

کابینہ نے بلڈرز کے ساتھ مشاورت کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔


*کابینہ نے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ میں ایک سال کی مدت کے لیے ممبران تعینات کرنے کی منظوری دی۔
منظوری کے بعد اب بورڈ مندرجہ ذیل ممبران پر مشتمل ہوگا:۔
۔  وزیر اعظم  کے مشیر برائے کامرس
۔  صدر، کراچی چیمبر آف کامرس  و انڈسٹری
۔  صدر، کوئٹہ چیمبر آف کامرس و انڈسٹری
۔  صدر، فیصل آبادچیمبر آف کامرس  و انڈسٹری
۔  چیرمین، پاکستان ہوئزری  ایسو سی یشن
۔  چیرمین، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس  ایسو سی یشن
۔  چیرمین، پاکستان  لیدر گارمنٹس  ایسو سی یشن
۔  چیرمین، پاکستان  الیکٹرانکس  ایسو سی یشن
۔  خواجہ محمد انیس،  محمود گروپ
۔  عارف ندیم، پاکستان زراعت اتحاد
۔  وحید احمد، پیٹرن ان چیف، آل پاکستان  فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل مرچنٹس  ایسو سی یشن


*مقابلہ (CSS) کے امتحان کو مزید موثر بنانے کے لیے کابینہ نےCSS تحریری امتحان سے قبل  امید واروں سے اسکریننگ ٹیسٹ  لینے کی منظوری دی۔
تاہم کم ترقی یافتہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی سہولت کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ میں  پاس نمبرکی حد 33فیصد رکھی گئی ہے۔


*کابینہ نے 31بیرونی ممالک کے ساتھ فوجداری  اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے باہمی اشتراک  کی درخواستوں کی منظوری دی۔
 ٰ
*کابینہ نے  Overseas Employment Promoters Licenses کی منسوخی کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرنے کے لیے قائم کمیٹی کی سفارشات منظور کیں۔

*کابینہ نے ندیم جاوید باجوہ کی بطور منیجنگ ڈائریکٹر، Inter State Gas Systems (Pvt.) Ltd تین سال کنٹریکٹ  مدت کے لیے  تعینات کرنے کی منظوری دی۔

*کابینہ نے عابد مستی خیل کو Saindak Metals Ltd. کے بورڈ پر بطور ڈائریکٹرنامزد کرنے کی منظوری دی۔

*کابینہ نے وفاقی وزیر توانائی کا   National Energy Efficiency Conservation  Authority (NEECA) کے بورڈ اور   Private Power Infrastructure Board (PPIB)  کی صدارت سے استعفاء دینے کی منظوری دی۔
فیصلے کا اطلاق 16ستمبر 2021 سے ہوگا اور  ان  اداروں کے قوانین میں ترامیم تک بورڈ کی صدارت  سیکریٹری  توانائی ڈیویژن کرینگے۔

*توانائی  ڈویژن نے کابینہ کو  وزارت توانائی کی زیر نگرانی سرکاری کمپنیوں میں  CEOs اور منیجنگ ڈائریکٹرز کی خالی آسامیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کابینہ کو بتایا گیا کے اس وقت  وزارت کی زیر انتظام  اداروں میں آسامیاں مختلف وجوہات کی بنیاد پر  خالی ہیں جن میں 4 ادارے  ایسے ہیں جن کی آسامیاں ختم کی جارہی ہیں۔ جبکہ کچھ اداروں میں
تعیناتیاں عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ 

کابینہ  نے ہدایت کی کے تعیناتیوں کا طریقہ کار مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کے مطابق ہو۔

*ریلوے پولیس کو ریلوے لائن کی حفاظت اور تخریب کاروں کے خلاف  کارروائی  کے لیے اختیارات تفویض کرنے کے لیے متعلقہ قوانین میں  ترامیم  کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے قانون کی تجاویز منظور کیں۔

*کابینہ نے کرونا وباء کے پیش نظر درآمد کنندگان کی سہولت کے لیے کسٹم ویئر ہاوسز میں موجود مال پر 30 دنوں کی مہلت کی منظوری دی۔ اس مدت کے دوران کسٹم وئیر ہاوسز میں اس وقت موجود مال پر جرمانہ عائد نہیں ہو گا۔

* کابینہ نے نیلم جہلم ہایڈرو پاور کمپنی  کے بورڈ پر خودمختار ڈائیریکٹرز تعینات کرنے کی منظوری دی۔

*کابینہ نے کمیٹی برائے توانائی  کے 8اکتوبر 2021کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

*اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 11اکتوبر 2021کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
۔  ملک میں کھاد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کھاد بنانے والے دو پلانٹس کو گیس کی فراہمی۔
۔  آئی ٹی سیکٹر کے لیے مراعات۔

*کابینہ نے کمیٹی برائے قانون  کے 21اکتوبر 2021کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔

*کابینہ نے Islamabad Capital Territory Local Government Act, 2021کا مسودہ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون میں پیش کرنے کی منظوری دی۔

*کابینہ نے دپٹی کمشنر اسلام آباد کوصرف 6 مہینوں  یا منتخب امیدوار کی تعیناتی تک  بطور  ایڈمنسٹریٹر  میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد  کا اضافی چارج دینے کی منظوری دی۔ 

*ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کومستحکم کرنے کے لیے کابینہ نے بین الاقوامی سکوک بانڈز  سے حاصل زر مبادلہ پر ٹیکس  کٹوتی سے استثعنا دینے کی منظوری دی۔

*کابینہ نے تخفیف غربت کے لیے چین کی وزارت کامرس اور پاکستان کے تخفیف غربت ڈیویژن کے
مابین مفاہمتی یاداشت دستخط کرنے کی منظوری دی۔


*کابینہ نے ٹی ایل پی  احتجاجی جلوسوں کے دوران امن و عامہ کی صورت حال کے پیش نظر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دی۔