Chief Minister Punjab Sardar Usman Buzdar called on Prime Minister Imran Khan.

October 22, 2021

The Prime Minister was briefed on various administrative and development issues of the province. Update on different ongoing development and public welfare schemes was also given.

Moreover, the Prime Minister  was apprised of various measures to control inflation and maintain law and order situation in the province.

The Prime Minister said,” We are fully aware of the suffering of common man due to inflation. The Government is working hard to provide maximum relief to people by taking sustainable steps. Price control committees have been mobilized at district and tehsil level to control inflation.”

“Indiscriminate crackdown on profiteers and hoarders would continue,” he added.

Moreover, the Prime Minister  directed the authorities concerned to complete all ongoing development projects in Punjab within stipulated time frame to facilitate the masses.

He added,” Best quality of all public welfare projects must be ensured for the benefit of people.”

The Prime Minister said,”Law is equal for all. No effort would be spared to ensure rule of law.”

لاہور: 22 اکتوبر ، 2021

 وزیر اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات۔  ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان بھی موجود۔

 وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر بریفنگ دی گئی۔  مزید جاری ترقیاتی  منصوبوں اور عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بھی  آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم کو مہنگائی پر قابو پانے اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 حکومت مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی تکلیف سے پوری طرح آگاہ ہے اور پائیدار اقدامات کرکے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ وزیرِ اعظم

 مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ضلع اور تحصیل کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی گئی ہیں۔ وزیرِ اعظم.

 منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ وزیرِ اعظم.

  وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں تاکہ عوام کی سہولت ہو۔

 عوام کے فائدے کے لیے تمام عوامی فلاحی منصوبوں کے بہترین معیار کو یقینی بنایا جائے گا. وزیرِ اعظم.

 قانون سب کے لیے برابر ہے۔  قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ وزیرِ اعظم.