وزیر اعظم کی پی ٹی آئی کور کمیٹی میں گفتگو

October 20, 2021

ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ مالی معاونت سے شروع کیا جائے گا جس پر پنجاب اور خیبر پختونخوا نے پہلے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔  سندھ اور بلوچستان سے بات چیت کی جارہی ہے کے وہ بھی اس میں شامل ہوں۔

غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے - وزیر اعظم

مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے اور اسی لیے حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے ۔وزیر اعظم   

سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار۔

وزیر اعظم کی پی ٹی آئی کور کمیٹی میں گفتگو

  اس سے پہلے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی وزیراعظم عمران کو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر بریفنگ

 

بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، صدر نیشنل بنک عارف عثمانی، چیف سیکریٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا اور سینیر افسران شریک۔

 

وزیر خزانہ شوکت ترین ویڈیو لنک کے زریعے شریک۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو  ٹا رگٹڈ سبسڈی پروگرام کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی

پسماندہ طبقے کو مہنگائی سے بچانے کیلیئے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام رواں سال جلد جاری ہوگا۔

 

 

پروگرام کیلیئے احساس اور نیشنل بینک کے اشتراک سے موبائل پوائنٹ آف سیل نظام تیار ہے۔ بریفنگ

احساس کے اہل گھرانوں کو اس پروگرام کے ذریعے مخصوص اشیاء پر کریانہ سٹور سےخریداری پر رعایت ملےگی۔ بریفنگ

وزیر اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔