وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت چینی کی قیمت فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔

October 15, 2021


وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور سینئر افسران موجود۔ پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور چیف سیکریٹری پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے شریک۔

وزیر اعظم نے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دی۔

شوگر ملوں کی نگرانی کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے تاکے چینی کی اصل پیداوری مقدار کا پتا چلایا جا سکے۔ وزیر اعظم

ناجائز منافع کمانے والے غریب عوام کے دشمن ہیں اور ریاست ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ وزیر اعظم

چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس کو آگاہ کیا کے صوبے میں چینی کی مقرر کردہ قیمت فروخت کو لاگو کرنے کے لیے تمام ضلع انتظامیہ کو نگرانی کرنے کے ہدایات دی جا چکی ہیں۔ اس ضمن میں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عمل شروع ہے۔ اس کے علاوہ شوگر ملوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نسب کیے گئے ہیں جن کی مدد سے گنے کی مقدار اور پیدا شدہ چینی کی نگرانی کی جا ئے گی۔ تمام شوگر ملوں سے گرشنگ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر معلومات بھی جمع کی جائیں گی۔