وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) کی ملاقات۔

October 06, 2021

وزیراعظم کو واپڈا کے زیر نگرانی مختلف منصوبوں بشمول دیامر، بھاشا اور مہمند ڈیمز کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی پیداوار اور پانی کے تحفظ کے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے واپڈا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔