وزیرِ اعظم عمران خان سے کراچی میں علماء کرام کے وفد کی ملاقات

September 27, 2021

ملاقات میں وفاقی وزراء علی زیدی، اسد عمر، گورنر عمران اسماعیل، قائدِ حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور سندھ کی قیادت کی شرکت.

 

 

علماء کرام نے وزیرِ اعظم کو قومی و بین الاقوامی سطح پر ناموسِ رسالت، اسلامو فوبیا، ختمِ نبوت اور امتِ اسلامی کے اتحاد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا. مزید وزیرِ اعظم کے ریاستِ مدینہ کے ویژن کی تائید کرتے ہوئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی.

 

معاشرتی اصلاح کیلئے علماء کرام کا خصوصی کردار ہے. وزیرِ اعظم

 

معاشرے میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی روک تھام اور سد باب کیلئے حکومت، اساتذہ اور علماء کرام کو مل کر کام کرنا ہوگا. وزیرِ اعظم