وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر کی ملاقات

September 22, 2021

گورنر سٹیٹ بنک نے وزیرِ اعظم کو معاشی بحالی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ پر بریفنگ دی.

مجموعی طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اب تک دو لاکھ چار ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائے. بریفنگ

اکاؤنٹس کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک ہزار اکاؤنٹس کا اضافہ ہو رہا ہے. بریفنگ

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اب تک بیرونِ ملک سے 2.3 ارب ڈالر بھیجے جا چکے ہیں. بریفنگ

روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد میں اضافہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے. وزیرِ اعظم