وزیرِ اعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات.

September 22, 2021

ملاقات میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل،  سینیٹر فیصل جاوید اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ شریک.

ملاقات کا آغاز قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے تعارف سے ہوا.

وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے حوالے سے ٹپس بھی دیں.

اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں سے اپنے کرکٹ کیرئیر کے تجربات شیئر کئے .

اللہ تعالی نے کامیابی کے اصول وضع کر رکھے ہیں. وزیرِ اعظم

حضور صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے سب سے کامیاب ترین انسان ہیں. وزیرِ اعظم.

انکا راستہ وہ ہے جو ہم پانچ وقت اللہ سے مانگتے ہیں. وہ راستہ جن پر اللہ کا انعام ہوا. وزیرِ اعظم.

کامیابی کا راستہ سچائی اور ایمانداری کا راستہ ہے. وزیرِ اعظم.

انسان کو اللہ تعالی نے اشرف المخلوقات بنایا ہے. وزیرِ اعظم.

انسان کوشش اور محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتا ہے. وزیرِ اعظم

ایک راستہ عزت کا ہے اور دوسرا پیسے کا. آپکو پیسے کے بت کو توڑنا ہے. وزیرِ اعظم

آپکو ٹیم اور قوم کیلئے کھیلنا ہے. وزیرِ اعظم.

پوری قوم کی نظریں آپ پر ہیں. وزیرِ اعظم.

پوری قوم اپکو کامیاب دیکھنا چاہتی ہے. وزیرِ اعظم.

آپ دنیا میں پاکستان کے نمائندے و سفیر ہیں. وزیرِ اعظم.

آپ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں. پوری دنیا پاکستانیوں کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے. وزیرِ اعظم.

تاریخ گواہ ہے، بدر میں 313 نے بڑی فوج کو شکست دی اور صرف 13 سال میں دنیا کی سب سے بڑی سلطنتوں، رومیوں اور فارسیوں کو شکست دے دی. وزیرِ اعظم.

آپ میں ٹیم سپرٹ ہونا چاہئیے. وزیرِ اعظم.

میدان میں جب اتریں تو خود اعتمادی اور جیتنے کے جذبے سے اتریں. وزیرِ اعظم.

وہ ٹیم کبھی نہیں جیتتی جو ہار سے بچنے کیلئے کھیلے. وزیرِ اعظم.

میں جب کھیلتا تھا تو ہم نے کرکٹ کو برے حالات سے نکال کر ورلڈ کپ جیتا. وزیرِ اعظم.

آپکو جارہانہ انداز میں کھیلنا ہے، دفاعی نقطہ نظر سے کھیلنے والی ٹیم کبھی نہیں جیتتی. وزیرِ اعظم.

ہم نے ہی کرکٹ میں اٹیکنگ ٹیکنیک کو متعارف کرایا. وزیرِ اعظم

ہار سے انسان سیکھتا ہے. کوئی بھی کامیاب شخص ایسا نہیں گزرا جو زندگی میں ہارا نہ ہو. وزیرِ اعظم.

دن کے اختتام پر اپنا محاسبہ کرنے سے انسان اپنی غلطیوں کو سدھارتا ہے. وزیرِ اعظم.

ٹیم کو اعصابی طور پر مضبوط کریں. پریشر میں پریشان ہونے کی بجائے پریشر سے لطف اندوز ہونا سیکھیں. وزیرِ اعظم.

وکٹ لینے پر کام کریں. رن روکنا اور وکٹ لینا دو علیحدہ تکنیکیں ہیں. وزیرِ اعظم.

محنت سے ایک مضبوط ٹیم بنیں. پوری قوم کی آپسے امیدیں وابستہ ہیں. وزیرِ اعظم