وزیرِ اعظم عمران خان سے صوبائی وزیرِ قانون پنجاب، راجہ بشارت کی ملاقات

January 05, 2021

ملاقات میں راجہ بشارت نے وزیرِ اعظم کو پنجاب میں پرانے قوانین کو موجودہ دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے لائی جانے والی تبدیلیوں سے آگاہ کیا.

 

 اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے پنجاب کاپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنانے کی ہدایات دیں جسکے ذریعے کسانوں کی مالی معاونت کی جائے گی.

 

 مزید وزیرِ قانون پنجاب نے وزیرِ اعظم کو گزارا ایکٹ 1928 میں مجوزہ ترامیم کے بارے بھی بتایا جس سے جنگلات کے بچاؤ کیلئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی اور غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ زمینوں کی وا گزاری کیلئے بھی اقدامات سے آگاہ کیا