وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی ملاقات

December 28, 2020

ملاقات میں گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی و فروغ، اس صنعت میں مقامی لوگوں کیلئے ذیادہ سے ذیادہ روزگار کے مواقع کی فراہمی، ماحول دوست سیاحت پر خصوصی توجہ، گلیشئیر اور جنگلات کی حفاظت پر تفصیلی گفتگو

 

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور خاص طور پر گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے دنیا میں خوبصورت اور موزوں ترین علاقے ہیں جو قدرتی حسن سے مالامال ہیں اور جدید سہولیات فراہم کرکے ان سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے.  

 

وزیرِ اعلی نے وزیر اعظم کو اس ضمن میں گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے آئندہ فروری میں منعقد ہونے والے سکیئنگ کے مقابلوں کے بارے بھی آگاہ کیا. ملاقات میں گلگت میں معدنیات کے ذخائر سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور مقامی لوگوں کیلئے ترقیاتی منصوبےبھی زیر گفتگو رہے