وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کی پشاور میں ملاقات۔

December 16, 2020

ملاقات میں گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی موجود۔

وزیر اعظم نے وزیر اعلی اور کابینہ کو پورے خیبر پختونخوا میں ہیلتھ کارڈز کے اجراء پر مبارکباد دی۔

وزیر اعلی نے بتایا کے ہر ماہ تمام وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ وزیر اعلی کمپلینٹس سیل میں موقع پر مسائل حل کیے جاتے ہیں۔

  وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو تاکید کی کے اپنے اپنے حلقوں کا تواتر سے دورہ کیا کریں تاکہ عوام کے مسائل جلد حل  ہو سکیں۔ غریب کی خدمت ہی اصل کامیابی ہے۔

وزیر اعظم نے قبائلی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ کوریج بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار قبائلی اضلاع تک بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔

وزیر اعظم نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کے سیاحت کے فروغ سے خاطر خواہ محصولات حاصل ہوں گے اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔