وزیر اعظم عمران خان کا جلوزئی نوشہرہ میں ہاوسنگ فلیٹس کا افتتاح۔

December 16, 2020

وزیر اعظم کو موقع پر صوبائی ہاوسنگ اتھارٹی حکام کی طرف سے منصوبہ پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کے جلوزئی ہاؤسنگ منصوبہ پر  8,631 پلاٹس پر مشتمل ہے جس میں 5,7,10 اور 20 مرلے کے پلاٹس شامل ہیں۔ اس منصوبہ میں سرکاری ملازمین اور شہری پلاٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس منصوبے میں اسکول، پارکس، ہسپتال، مساجد، سیوریج، پانی، گیس اور بجلی کی سہولیات موجود ہیں۔

وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں بشمول پشاور، مردان، سوات، چارسدہ اور ہنگو میں بھی ہاؤسنگ  منصوبے بنائیں جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کے اگلے 6 مہینوں میں کل 30,788 یونٹس تیار کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے فلیٹس حاصل کرنے والے افراد کو ملکیتی دستاویزات بھی تقسیم کیے۔

وزیر اعظم نے کہا کے غریب اور متوسط  طبقے کو اپنا گھر فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس ضمن میں پورے ملک میں منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔