وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اور پاکستان آئی لینڈ منصوبوں کا جائزہ اجلاس

December 17, 2020

 

اجلاس میں وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، چیئرمین پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین،  لیفٹینیٹ جنرل (ریٹائرڈ) انور علی حیدر چیئرمین اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) امیر اسلم خان ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے شرکت کی

 

ویڈیو لنک کے ذریعے مشیر وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکریٹری پنجاب، چیرمین روڈا راشد عزیزاور سینئیر افسران شریک۔

 

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ راوی اربن سٹی منصوبے کیلئے ڈیزائن اور کنسٹرکشن کنسلٹنٹ تعینات کر دیا گیا ہے اور سرمایہ کاروں کیلئے پروگرام بھی جاری کرنے کیلئے تیاری مکمل ہے۔

 

اسکے علاوہ پنجاب حکومت نے اصولی طور پر فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے

 

پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ٹیکنیکل کنسلٹینسی کی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے LEAD Pakistan سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں. جزائر پر موجود مینگروز کے تحفظ  کیلئے "بین الاقوامی مینگروو الائنس"  سے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہو چکے ہیں۔

 

وزیرِ اعظم عمران خان نے دونوں منصوبوں کے حوالے سے متعین کردہ وقت پر اہداف مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ راوی سٹی اور آئی لینڈ سٹی بہت بڑے منصوبے ہیں جن سے مقامی لوگوں کیلئے روزگار بڑھے گا اور انکی معاشی حالت  بہتر ہوگی. انہوں نے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کی ان منصوبوں میں دلچسپی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی سے کام کیا جائے. دونوں منصوبے  شہری تعمیرات و ترقی کے حوالے سے قابلِ تقلید ماڈل ثابت ہونگے.