وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات

December 12, 2020

پنجاب آبِ پاک اتھارٹی اور کپاس کی فصل کی بہتری کیلئے اصلاحات پر تفصیلی گفتگو

 

وزیرِ اعظم نے آبِ پاک کے تحت لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات دیں. وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ اس منصوبے پر عملی کام جنوری 2021 سے شروع ہو رہا ہے

 

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیرِ اعظم کو کپاس کی فصل کے حوالے سے اصلاحات کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب اور وزیرِ اعلی پنجاب کی سربراہی میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے ایک جامع حکمتِ عملی مرتب کر لی گئی ہے. معیاری بیج کپاس کی پیداوار بڑھانے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے جس کے ساتھ ساتھ معیاری پیسٹیسائیڈ کی فراہمی کو یقینی بنا کر کپاس کی فصل کی پیداوار کو بڑھایا جائے گا