وزیر اعظم عمران خان کا سیالکوٹ میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انوسٹمینٹ پروگران کے تحت 17 ارب کے ترقیاتی منصوبوں اور یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا سنگِ بنیاد

December 10, 2020

سیالکوٹ میں صاف پانی کی سپلائی، جدید سالڈ ویسٹ مشینری  اور سیوریج کے بڑے منصوبے اور تفریحی پارکس کی بحالی شامل

 

 شہر میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کے تحت پرانی پائپ لائنز کی تبدیلی، نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب، فلٹریشن پلانٹس، اوور ہیڈ ٹینک اور پرانے ٹیوب ویلز کی مرمت و بحالی شامل ہیں. وٹر سپلائی پراجیکٹ کا منصوبہ 2022 میں مکمل ہوگا اور 2044 تک 322,000 لوگوں کو صاف پانی مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے. 

نئی سیوریج پائپ لائنز کے ساتھ ساتھ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے آلودہ پانی کو صاف کرکے آب پاشی کیلئے قابل استعمال بنانے کے منصوبے بھی شامل

 

 وزیرِ اعظم عمران خان نے 14 ارب کی لاگت سے سیالکوٹ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا سنگ بنیاد رکھا۔

 

یونیورسٹی سات سال کی مدت میں مکمل ہوگی اور چین، آسٹریلیا اور اٹلی کی یونیورسٹیوں سے منسلک ہوگی-

 

 

یونیورسٹی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق اور مقامی صنعت میں کھپت کیلئے مختلف انجینئرنگ کے شعبوں میں تعلیم فراہم کرے گی۔