وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیات کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی

October 28, 2020

Lahore the 28th October, 2020

 

وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیات کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ  اجلاس کی صدارت کی-

 

 اجلاس میں بلدیات کی سطح پر  جاری ترقياتی منصوبوں کی  پیش رفت اور نئے  ترقياتی  منصوبوں کے لئے  کیے  جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-

 

 وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم اور صوبائی وزیر اطلاعات  فیاض الحسن چوہان اور دیگر اعلی حکام  نے اجلاس میں شرکت کی .

 

محکمہ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ  کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو تحصیل , ضلع  اور دیہات میں بنیادی سطح کے مسائل کے حل کے لئے تجویز کردہ منصوبوں سے اگاہ کیا گیا ۔

 

 وزیر اعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو جلد از جلد اور موثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو سہولت بہم پنچائی جا سکے ۔ 

 

۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید ہدایت کی کہ صاف پانی کی ترسیل، سیوریج ، پبلک پارکس اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور یہ منصوبے صوبہ بھر میں ضرورت کے مطابق شرو ع کیے جائے