٭ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

October 13, 2020

 

اسلام آباد،13اکتوبر2020:

٭ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

 

٭ کابینہ نے موٹروے سانحے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر حکومت پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ 

٭ کابینہ نے اس امر پر زور دیا کہ ریپ جیسے ہولناک جرائم کی موثر روک تھام کے حوالے سے قانون سازی کو مزید موثر بنایا جائے۔ 

 

نئے گیس ٹرمینلز کے قیام اور گیس کی ترسیل کے لئے نئی پائپ لائن بچھانے کے لئے رائٹ آف وے کا مسئلہ حل کرنے کی ضرورت:

٭ کابینہ کو ملک میں سردیوں میں گیس کی ضروریات اور موجودہ ٹرمینلز کی استعدادِ کار و نئے ٹرمینل لگانے کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ گیس کی ضروریات کو مدنظر  رکھتے ہوئے نئے ٹرمینلز کے قیام پر کام جاری ہے تاہم اس گیس کی ترسیل کے نئی پائپ لائن بچھانے کے حوالے سے17کلومیٹر کی لمبائی پر رائٹ آف وے کے ایشو پر حکومت سندھ سے درخواست کی گئی ہے۔ نئی پائپ لائن بچھانے کے حوالے سے رائٹ آف وے کے مسئلے کا حل انتہائی ضروری ہے۔ کابینہ نے اس امر پر زور دیا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ گیس کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

ایجنڈا نمبر01

ای آفس اور ای گورننس کے معاملے میں پیش رفت پر بریفنگ، وفاقی دارالحکومت میں 43سروسز کی حامل ماڈل ایپلیکیشن پر بریفنگ

٭ اجلاس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے متعلقہ مالی اور قانونی معاملات پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کی گئیں۔ چئیرمین این ٓئی بی نے کابینہ کو ادارے کی کارکردگی خصوصاً ای آفس اور ای گورننس پر پیش رفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ رواں سال دسمبر تک تمام وزارتوں کو ای -آفس پر منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو ان کے گھروں کی دہلیز تک حکومتی خدمات کی رسائی یقینی بنانے کے لئے  ماڈل کے طور پر وفاقی دارالحکومت میں سٹی ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس ایپ کے تحت شہریوں کو 43سروسز موبائل فون پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ چئیرمین این آئی ٹی بی نے کابینہ کو مستقبل کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر بھی بریف کیا۔ کابینہ نے این آئی ٹی بی کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے تجاویز اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی۔ 

ایجنڈا نمبر 02

٭ کابینہ کو ناجائز تجازوات ہٹانے کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ۔ کابینہ نے اس امر کا اعادہ کیا کہ قانون کا اطلاق سب کے لئے برابر ہے  اور گرین ایریاز پر کسی قسم کی تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

ایجنڈا نمبر03

٭ کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی۔ 

کابینہ کو روزویلٹ ہوٹل کے مالی معاملات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ روز ویلٹ ہوٹل مسلسل مالی خسارے میں جا رہا تھا۔ اگر حکومت کی جانب سے بروقت فیصلے نہ لیے جاتے تو پاکستان اپنے اثاثے سے محروم ہو جاتا۔کابینہ کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے سو ملین ڈالر سے زائد کی ادائیگی کی گئی۔ 

ایجنڈا نمبر04

٭ کابینہ نے ایکسپورٹ امپورٹ بنک آف پاکستان  ایکٹ 2020 کی اصولی منظوری دی گئی۔

ایجنڈا نمبر05

٭ کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز میں ڈائریکٹر جنرل (نیشنل سوشو اکنامک رجسٹری) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شمولیت کی منظوری دی۔ اس کیساتھ  ساتھ ظہیر بیگ  جو کہ بطور آزاد ممبرتعینات تھے انکا استعفیٰ  منظور کرنے کی بھی منظوری دی۔ 

کابینہ کو یوٹیلیٹی اسٹورز کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ موجودہ دنوں میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں سات فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔ اسی طرح ادارے کے نقصانات میں کمی آئی ہے۔ پرافٹ اینڈ لاس (نفع نقصان)  کے حوالے سے بتایا گیا کہ 8.7ارب سے خسارہ کم ہو کر 2.3ارب تک لایا گیا ہے۔ چئیرمین یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ  یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68روپے کلو کے حساب سے دی جا رہی ہے۔ اسی طرح دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ بھی مارکیٹ کے مقابلے میں سستے نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔کابینہ کو ادارے کی آٹومیشن کے حوالے سے بریفنگ

ایجنڈا نمبر06

٭ ایسے تمام ادارے جن کو کابینہ کی ہدایات کے مطابق خود مختار ادارہ بنانا  مقصودہے یا جن کے انضمام، منتقلی، ختم کرنے یا نجکاری کے بارے میں فیصلہ ہو چکا ہے ایسے  اداروں کے لئے اضافی چارج کی بنیاد پر سربراہان  تعینات کرنے کے حوالے سے تجویز کی منظوری دی گئی تاکہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

ایجنڈا نمبر07

٭ کابینہ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بجٹ تخمینوں برائے مالی سال 2019-20اور2020-21کی منظوری دی۔ 

ایجنڈا نمبر08

٭ کابینہ نے  نائیجر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے امدادی سامان بھجوانے کی تجویز کی منظوری دی۔ 

ایجنڈا نمبر09

٭ کابینہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ کے حوالے سے ممبران کی تعلیمی قابلیت اور تجربہ مقرر کرنے کے حوالے سے تجویز کی منظوری دی۔ 

ایجنڈا نمبر10اور 11

٭ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 12مارچ2020اور 01اکتوبر2020میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ 

صدر اور وزیرِ اعظم کے کیمپ آفسز کے حوالے سے  بتایا گیا کہ کابینہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ متعلقہ قوانین میں ترمیم کے نتیجے میں صدر اور وزیرِ اعظم کو صرف ایک کیمپ آفس رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اس حوالے سے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کیمپ آفس پر اٹھنے والے اخراجات کی بھی حد مقرر کی جائے تاکہ عوام کے پیسے کی ایک ایک پائی کا صحیح استعمال یقینی بنایا جا سکے اور سرکاری خزانے سے صرف اتنے ہی اخراجات ہوں جتنا کارِ سرکار چلانے کے حوالے سے ضرورت ہے۔  کابینہ نے ہدایت کی کہ سابقہ صدور اور وزرائے اعظم پر اٹھنے والے اخراجات اور مراعات کا جائزہ لیا جائے۔ 

ایجنڈا نمبر12

 ٭ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 07اکتوبر 2020میں لیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔