وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین نادرا محمد طارق ملک اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات

July 06, 2021

ملاقات میں چئیرمین نادرا نے وزیرِ اعظم کو نادرا کے امور کے حوالے سے بریف کیا. اسکے علاوہ بتایا کہ رواں سال 14 اگست تک نادرا تحصیل سطح پر 46 نئے سینٹرز کھولے گی جو  عام آدمی کی نادرا تک رسائی یقینی بنائیں گے.  مزید نادرا ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے تحت سٹارٹ اپس کی معاونت کیلئے انو ویٹیو اپلیکیشنز متعارف کرائے گا اور ایف بی آر کی ٹیکس بیس بڑھناے میں بھی معاونت کرے گا. 

 

وزیرِ اعظم نے نادرا کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ عام آدمی کو سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے.