وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیرت النبی ﷺ اور صوفیائے کرام  کی تعلیمات کے فروغ کے حوالے سے تعمیر کی جانے والی "القادر یونیورسٹی"    کے قیام میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

September 14, 2020

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیرت النبی ﷺ اور صوفیائے کرام  کی تعلیمات کے فروغ کے حوالے سے تعمیر کی جانے والی "القادر یونیورسٹی"    کے قیام میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

 

اجلاس میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز، بیرسٹر علی ظفر، برگیڈئیر (ر) جمیل سرور ملک و دیگر شریک

 

وزیرِ اعظم کو القادر یونیورسٹی کے قیام میں اب تک  ہونے والی پیش رفت سے تفصیلی طور پر  آگاہ کیا گیا۔ 

 

وزیرِ اعظم نے اسلامی اقدار اور  صوفیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ  کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصل روح اور معاشرتی اقدار کو اجاگر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو سیرت النبیﷺ  کے مختلف پہلوؤں اور صوفیائے کرام کی تعلیمات سے روشنا س کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں صوفیائے کرام کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کی بھی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ طلباء کو  دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار کیا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے  یونیورسٹی کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ مجوزہ یونیورسٹی  میں  کم سے کم وقت میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔