وزیر اعظم سے تاجر اورکاروباری طبقے کے وفودکی کراچی میں ملاقات

September 05, 2020

وزیر اعظم سے تاجر اورکاروباری طبقے کے وفودکی کراچی میں ملاقات۔

 

کاروباری طبقے کے وفد  میں آصف اکرام، نجیب بلگموالا، اعظم فاروق، بشیر علی محمد، فیصل مقبول شیخ، طارق شفیع اور محمد علی تابا شامل۔

 

  میاں انجم نثار، آغا شہاب شہاب احمد، نسیم اختر، عبداللہ عابد، سلیمان چاؤلا، نوید شکور، نعمان یعقوب اور شاہین الیاس سروانہ پر مشتمل وفد نے بھی وزیرِ اعظم سے ملاقات کی۔


 

وفاقی وزراء اسد عمر، شبلی فراز، علی حیدر زیدی، فیصل واوڈا، گورنر سندھ عمران اسماعیل, مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔

 

وفود نے وزیر اعظم کو کوویڈ وبا کے حوالے سے کامیابی حکمت عملی  پر مبارکباد دی اور کاروباری طبقے کو مراعات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ 

 

وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور حکومت کا فرض ہے کہ ان کو تمام سہولیات فراہم کرے۔ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔  

 

وزیر اعظم نے کہا کے کوویڈ وبا سے نمٹنے کے لیے مربوط پالیسی اختیار کی گئی جس میں بیماری سے عوام کا تحفظ اور ساتھ ساتھ معیشت کے پہیے کی روانی کو یقینی بنانا ضروری تھا۔

 

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیرات اور اس سے منسلک شعبوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت کا مقصد  کاروبار اورسرمایہ کاری کے نظام میں آٹومیشن لانا ہے جس کی بدولت کاروباری حضرات کو کم سے کم وقت میں اور شفاف طریقے سے کاروبار کرنا ممکن ہو سکے گا۔ 

 

کاروباری طبقے کے نمائندگان  نے وزیر اعظم کو برآمدات کے فروغ, ٹیکس اصلاحات،  کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔