وزیراعظم  عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی ملاقات

August 19, 2020

اسلام آباد: 

وزیراعظم  عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی ملاقات

وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمار پر بریفنگ

پروگرام کے تحت نوجوانوان میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے پر مشاورت

چند دنوں میں 30 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رقم کے حصول کیلئے درخواستیں دیں

نوجوانوں کی سہولت کیلئے 21 بینک رقم کی تقسیم کا عمل مکمل کریں گے,بریفنگ

اب تک 1 ارب روپے کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے, بریفنگ

مزید 53 ارب روپے سے زائد رقم کے حصول کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں, بریفنگ

رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے, وزیراعظم

کورونا کے ملکی معیشت پر منفی اثرات ختم کرنے کیلئے یہ پروگرام بہت ضروری ہے, وزیراعظم 

معیشت اوپر اٹھانے کیلئے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہو گا, وزیراعظم

نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس سے وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں, وزیراعظم

پروگرام کے دوران رقم کی تقسیم کے عمل پر مکمل نظر رکھیں, وزیراعظم

شفافیت اور میرٹ پر کسی سطح پر بھی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے, وزیراعظم

کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں, وزیراعظم

وزیراعظم کا پروگرام میں پیش رفت پر ماہانہ بریفنگ لینے کا بھی فیصلہ

معاون خصوصی عثمان ڈار کو ہر ماہ بعد جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کا پروگرام میں اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار