وزیراعظم عمران خان سے صوبائ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

August 10, 2020

وزیراعظم عمران خان سے صوبائ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ۔

 

ملاقات میں صوبہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم  کے حوالے سے پیشرفت اور ہیلتھ کارڈ ذریعے صحت کی سہولیات سے متعلق عوامی ردعمل پر بات ۔

 

وزیرِ صحت پنجاب نے بتایا کہ  عوام  کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے نہایت حوصلہ افزاء ردعمل سامنے آیا ہے ۔ صحت انصاف کارڈ کی بدولت مستحق افراد  اور ان کے خاندانوں کو صحت کے حوالے سے خاطر خواہ ریلیف میسر آیا ہے   ۔ 

 

وزیرِ اعظم نے عوام کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ  ہدایت کی کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ 

 

وزیراعظم عمران خان نے ایک ماہ بعد  صوبہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس طلب کر لیا