وزیر اعظم عمران خان کا صوبہ پنجاب کے سول افسران بشمول انتظامی محکموں کے سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل پولیس افسران سے ویڈیو لنک خطاب۔

August 07, 2020


لاہور 7 اگست 2020



وزیر اعظم عمران خان کا صوبہ پنجاب کے سول افسران بشمول انتظامی محکموں کے سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل پولیس افسران سے ویڈیو لنک خطاب۔

وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب موجود۔

وزیر اعظم کی گفتگو:-

- پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا رہا۔ معیشت  قرضوں کے بوجھ تلےدبی رہی۔ جس کی وجہ سے تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے  مطلوبہ وسائل کی کمی درپیش رہی ۔

- کرپشن کی وجہ سے بھی معیشت کو بے حد نقصان پہنچا ہے۔ اسی وجہ سے ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف جہاد شروع کیا۔

- ساٹھ کی دہائی میں پاکستان کی ترقی کی مثالیں دی جاتی تھیں۔

- کرپشن ہمیشہ اوپر اور ایلیٹ طبقے سے شروع ہوتی ہے۔

- یہ ملک ہمارا ہے۔  ہمارا جینا مرنا اسی ملک میں ہے۔ آئندہ نسلوں کے لیے نظام ٹھیک کرنا ہے۔

گورننس کی بہتری ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے

 اس وقت ملک میں معاشی ترقی کے لیے سب سے اہم سیکٹر  تعمیرات ہے۔ اس سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔

- آپ سے امید کرتا ہوں کے آپ اپنے اپنے دائرہ کار میں تعمیرات سیکٹر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

- عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی، کمزور طبقے کا تحفظ اور تعلیم کا فروغ تھا۔ انہی سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم ترقی کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے افسران کا اہم ترین کردار ہے۔

- غریب آدمی سے ہمدردی رکھیں۔ تھانہ کلچر ختم کر دیں۔

کرپشن اور نااہلی کی کوئی گنجائش نہیں

محکموں میں جزا اور سزا کا نظام متعارف کرایا جائے تاکہ کارکردگی میں بہتری آئے

- کرونا وباء کے دوران موثر اقدامات کرنے پر پنجاب کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

- آپ پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہوگا۔ میریٹ پر کام کریں۔ میں ہر اس افسر کے ساتھ ہوں جو میرٹ پر کام کرے گا۔