وزیرِ اعظم  عمران خان سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی مظفرآباد میں ملاقات

August 05, 2020

Muzaffarabad the 5th August, 2020

 

وزیرِ اعظم  عمران خان سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی مظفرآباد میں ملاقات

 

وفد میں محمد حسین خطیب، سید فیض نقشبندی، غلام محمد صفی ، شیخ عبدالمتین، محترمہ شمیم شال، اشتیاق حمید اور نثارمرزا شامل۔

 

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور، وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر شبلی فراز، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین  اور وزیر مملکت شہریار خان آفریدی،  معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان،  وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر اور اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی بھی ملاقات میں موجود۔

 

حریت کانفرنس کے وفد نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

 

وفد نے  بھارت  سرکارکی جانب سے غیر قانونی جابرانہ و یکطرفہ اقدام  ،  غیر انسانی محاصرہ اور مواصلاتی ناکہ بندی، ہندو قابض افواج کے ظلم و ستم اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی صورتحال کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے حکومت پاکستان اور بطور خاص وزیرِ اعظم عمران خان کی ذاتی کاوشوں کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔ 

 

جس موثر انداز میں وزیرِ اعظم پاکستان  مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے ہیں پوری کشمیری قوم وزیرِ اعظم کی مشکور ہے: وفد کی وزیرِ اعظم سے گفتگو

 

جس طرح وزیر اعظم عمران خان نے نریندر مودی کے فاشسٹ  چہرے کوبے نقاب کیا ہے اور دنیا کو بھارت کا اصل روپ دکھایا ہے اس  پر پوری کشمیری قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے: وفد کی وزیرِ اعظم سے گفتگو 

 

آٹھ لاکھ قابض افواج اور کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل کر کے کشمیریوں کی آواز کو دبا یا نہیں جا سکتا: وزیرِ اعظم عمران خان

 

آر ایس ایس کے فلسفے پر عمل پیرا ہندوستان حکومت کے فاشسٹ عزائم پوری دنیا پر واضح ہو چکے ہیں :  وزیرِ اعظم 

 

 ہر سطح  اور ہر فورم پرکشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہوں گا: وزیرِ اعظم عمران خان کا عزم 

 

ظلم و ستم سے متاثرہ مظلوم بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی آوازیں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں: وزیرِ اعظم 

 

کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا: وزیرِ اعظم عمران خان