وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں جاری ریفارمز کے حوالے سے اجلاس

July 30, 2020


اسلا م آباد،30جولائی2020:
٭ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں جاری ریفارمز کے حوالے سے اجلاس
٭ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، معاونین خصوصی ندیم بابر اور شہزاد قاسم و دیگر حکام شریک
٭ وزیرِ اعظم کو توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحاتی عمل، ملکی ضروریات کے مطابق بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، گیس کے شعبے میں اصلاحات  اور توانائی کے شعبے کے دیرینہ مسائل کے حل کے حوالے سے   تفصیلی بریفنگ
٭  وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملکی معیشت کے استحکام کے لئے از حد ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  توانائی کے شعبے میں موجود انتظامی خامیوں، چوری، کرپشن اور دیگر مسائل کا سارا  بوجھ عوام الناس کو برداشت کرنا پڑتا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔
٭ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ  توانائی کے شعبے میں اصلاحاتی لائحہ عمل پر مقررہ ٹائم لائنز کے ساتھ عمل درآمدکے لئے ایکشن پلان مرتب کیا جائے۔
  ٭وزیرِ اعظم نے بجلی اور گیس کے شعبے میں صارفین کے لئے غیر ضروری مسائل پیدا کرنے  والے اور بدعنوانیوں کے مرتکب عناصر کے حوالے سے  ہدایت کی کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے