وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز میں اصلاحات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

June 19, 2020

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز میں اصلاحات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

 

اجلاس میں مشیر برائے ہوابازی غلام سرور ، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ برائے نجکاری میاں محمد سومرو،  مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاونِ خصوصی برائے اطلاعات  لیفینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ،  معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک و دیگر سینئر افسران شریک

 

قومی ائیر لائنز کو نقصانات سے بچانے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے کی جانے والی اصلاحات میں پیش رفت کا جائزہ

 

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں ادارے کے نقصانات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی اور آپریشنل سطح پر ادارہ بغیر کسی نقصان اٹھائے پروازیں چلانے کی پوزیشن میں آگیا تھا تاہم کورونا کی صورتحال کے یہ کاوشیں متاثر ہوئی ہے ۔ 

 

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اہم قومی اداروں کو نقصان سے نکالنا اور انہیں فعال و مستحکم ادارے بنانا موجودہ حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزوہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کے اربوں روپے کے نقصان کا بوجھ بالآخر عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے  لہذا اصلاحاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ 

 

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی آئی اے جیسے قومی  ادارے کو فعال اور منافع بخش بنانے کے لئے  ضروری ہے کہ انتظامی اصلاحات  تیز کرنے کے ساتھ ساتھ  تمام موجود وسائل کا  نہایت شفاف  طریقے  سے بہترین استعمال یقینی بنایا جائے  ۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں مفصل اور جامع حکمت عملی  کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر پیش رفت کی جائے