وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات

June 17, 2020


وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر بحری امور سید علی زیدی بھی موجود۔

 وفد میں وسیم اختر، کنور نوید، محترمہ کشور زہرہ، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، سید آفریدی، اشرف قریشی، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، عرفان مروت، ایاز لطیف، سردار عبدالرحیم، حسنین مرزا۔

وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوے کہا کے ماضی میں اقتدار میں رہنے والی سیاسی قیادت نے عوامی خدمت نہیں کی۔ انہوں نے صرف اپنی ذاتی مفاد کی خاطر اقتدار کا استعمال کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ، غربت میں کمی اور عوامی خدمت ہے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت تمام صوبوں بشمول سندھ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔

انتظامی اصلاحات اور نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے حقیقی ترقی ممکن ہو سکے گی۔

اتحادی جماعتوں کے ممبران نے صوبہ سندھ میں ترقیاتی کاموں اور انتظامی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں۔