وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے مذہبی امور پیر سید حبیب عرفانی  اور علمائے کرام کی ملاقات

May 20, 2020


وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری برائے مذہبی امور پیر سید حبیب عرفانی  اور علمائے کرام کی ملاقات

علمائے کرام میں پیر سید اسرار الحق نظامی، پیر توصیف النبی مجددی، علامہ عظمت حسین شاہ اور علامہ محمد اصغر شامل

کوروناوباءکے تناظر میں موجودہ حالات میں علمائے کرام کاکردار خصوصاً عوام میں حفاظتی تدابیر کے فروغ  میں علمائے کرام کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال۔

مسجدوں، درگاہوں اور خانقاہوں کے معاملات کے  بہترانتظام کے حوالے سے بھی بات چیت۔علمائے کرام کی جانب سے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش

وزیرِ اعظم نے علمائے کرام  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے حوالے سے آگاہی  پھیلانے خصوصاً عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرانے کی ترغیب دینےمیں علمائے  کرام کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت  نے ہر اہم معاملے میں علماء و مشائخ سے رہنمائی حاصل کی ہے اور علماء کرام کی مشاورت اور رہنمائی سے  ہی معاملات میں پیش رفت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔