وزیر اعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات

May 20, 2020


وزیر اعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات

* وزیر اعظم کی سینٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت

* ہمارے لیے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے: وزیر اعظم

※ ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں موجود نوجوان پارلیمنٹیریئنز کی تربیت سازی کا منصوبہ وزیر اعظم کو پیش کیا
اس تربیت کا مقصد نوجوان پارلیمنٹیریئنز میں قانون سازی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ قانون سازی اور پارلیمنٹ میں موثر اور بامعنی کردار ادا کر سکیں۔ یہ تربیت تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

※ وزیر اعظم نے نوجوان پارلیمنٹیریئنز کی قانون سازی کے شعبے میں تربیت کے منصوبے کو سراہا

※ پاکستان تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے

اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے: وزیر اعظم

※ سکوک بانڈز پر عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل موجودہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے: وزیر اعظم کی گفتگو

※ کورونا وبا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ حالات کا مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے: وزیر اعظم

عوام ایام عید کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں: وزیر اعظم