وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی اسلام آباد میں ملاقات ۔

May 15, 2020

وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی اسلام آباد میں ملاقات ۔

 

مشتاق احمد غنی نے ابراہیمی ٹرسٹ پشاور کی جانب سے 50 لاکھ روپے کا چیک وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے وزیراعظم کو پیش کیا۔ 

 

اسپیکر خیبر پختونخواہ نے وزیراعظم کو صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سالانہ آڈٹ رپورٹ اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف محکموں سے آڈٹ پیراز کی مد میں 5 ارب روپے کی ریکوری ڈالی گئی ہے۔ 

 

پچھلے مالی سال کے دوران کفایت شعاری مہم کے ذریعے تقریبا 12 کڑوڑ روپے کی بچت کی گئی ۔ اسپیکر خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی ۔

 

وزیراعظم نے ابراہیمی ٹرسٹ کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کو سراہا اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں سرکاری خزانے کی بچت کے  حوالے سے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی