وزیرِ اعظم عمران خان سے  وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد کی ملاقات

May 08, 2020


وزیرِ اعظم عمران خان سے  وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد کی ملاقات

وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے وزیر اعظم کو "میڈ ان پاکستان انیشیئیٹیو" (منصوبے) کے بارے میں بریف کیا

وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورنا وائرس کے حوالے سے پاکستان میں تیار کی جانے والی مصنوعات مثلاً مختلف قسم کے ماسک، حفاظتی لباس و دیگر مصنوعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

وزیر اعظم نے  میڈ ان پاکستان منصوبے، کورونا وائرس سے متعلقہ مصنوعات کی تیاری و دیگر اقدامات پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت کی کارکردگی کو سراہا

وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے بائیوٹیکنالوجی پارک کے قیام اور زرعی آلات کی تیاری جیسے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال