وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر  و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کی ملاقات

May 06, 2020


وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر  و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کی ملاقات

چئیرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ ( کورٹ )  چوہدری محمد اختر،   روپانی فاؤنڈیشن کےکنسلٹنٹ  صباح الدین اور پاکستان تحریک انصاف بوسٹن سے تعلق رکھنے والے رہنما عاطف خان بھی  وزیر کشمیر امور کے ساتھ تھے

چئیرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چوہدری محمد اختر نے بتایا کہ کورٹ   کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان   میں کورونا وائرس سے متاثرہ غریب اور مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اب تک بیس ہزار خاندانوں کو راشن و خوارک فراہم کی جا چکی ہے۔ اس تعداد کو مزید دگنا کیا جائے گا۔

اسی طرح   روپانی فاؤندیشن کی جانب سے گلگت بلتستان میں بیس ہزار خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اور ان سرگرمیوں کا دائرہ کار  بڑھایا جا رہا ہے۔

عاطف خان نے وزیر اعظم کو امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات و دیگر ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیر برائے  امورِکشمیر و گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو  آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں کورونا  ریلیف کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
 
وزیرِ اعظم نے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کی  کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریلیف سرگرمیوں میں فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی بھرپور شرکت نہایت حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم نے مشکل کی ہر گھڑی میں نہ صرف ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے ہم وطنوں کی  بھرپور مدد کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کورٹ اور روپانی فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔