وزیر اعظم عمران خان سے وزیربرائے بحری امور سید علی حیدر زیدی اور چئیرمین حبیب بنک سلطان علی الانہ کی ملاقات

May 06, 2020


وزیر اعظم عمران خان سے وزیربرائے بحری امور سید علی حیدر زیدی اور چئیرمین حبیب بنک سلطان علی الانہ کی ملاقات

چئیرمین حبیب بنک سلطان علی الانہ نے وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے  موجودہ حکومت کی جانب سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی پیکیج دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

 سلطان علی الانہ نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلانے پر وزیرِ اعظم کو مبارکباد پیش کی


وزیرِ اعظم نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو مستحقین تک پہنچانے میں حبیب بنک کی خدمات اور  معاونت کو سراہا

وزیر بحری امور نے وزارت کے معاملات  خصوصاً کورونا وائرس کی صورتحال اور اس دوران بندگاہوں و دیگر منسلک معاملات کے حوالے سے مختلف اقدامات پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی

وزیرِ بحری امور نے بتایا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر  بندرگاہوں میں جہازوں کے زیادہ دیر ٹھہرنے کی صورت میں پڑنے والے  ہرجانے (ڈیمرج)  کو معاف کرنے کی تجویز  اقتصادی رابطہ کمیٹی  کی جانب سے منظور کر لی گئی  ہے۔ای سی سی سے منظوری کے بعد کابینہ سے اس فیصلے کی  باقاعدہ توثیق کیجائے  گی  

 یہ رعایت 31 مئی تک فراہم کرنے کی سفارش منظور کی گئی ہے۔

وزیرِ بحری امور نے وزیر اعظم کو بتایا کہ کورونا وائرس کی مشکل صورتحال کے باوجود  بھی ملکی بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا گیا  ہے جبکہ خطے کی دیگر بڑی بندرگاہیں اس دوران بندش کا شکار رہی ہیں۔