وزیراعظم نے ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی

April 30, 2020

وزیراعظم نے ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی

 

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ثانیہ نشتر کی ملاقات

 

عثمان ڈار کی وزیراعظم کو ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن اور ذمہ داریوں پر بریفنگ

 

سیالکوٹ میں ٹائیگر فورس کے کامیاب ٹیسٹ رن اور آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا

 

ٹائیگر فورس کو سوموار سے پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے,وزیراعظم

 

وزیراعظم کا رضا کار فورس سے خود خطاب کرنے کا بھی فیصلہ

 

وزیراعظم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رجسٹرڈ نوجوانوں سے خطاب کریں گے

 

وزیراعظم کی ہدایات کے بعد عثمان ڈار متحرک,بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع

 

چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس شروع

 

ٹائیگر فورس بے روزگار مزدوروں کی نشاندہی بھی کرے گی

 

احساس پروگرام کے ذریعے بے روزگار مزدوروں کی مالی مدد کی جائیگی

 

ٹائیگر فورس ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی کی زمہ داریاں بھی انجام دے گی 

 

ٹائیگرز فورس سے مساجد، یوٹیلیٹی اسٹورز ،قورنطینہ سنٹز سمیت اہم مقامات پر خدمات لی جائیں گی