وزیرِ اعظم عمران خان سے  وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان،  ممبران قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، محمد امیر سلطان، غلام محمد لالی اور ریاض فتیانہ کی ملاقات ۔

April 29, 2020

وزیرِ اعظم عمران خان سے  وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان،  ممبران قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، محمد امیر سلطان، غلام محمد لالی اور ریاض فتیانہ کی ملاقات ۔

 

ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔ 

 

 ممبران قومی اسمبلی  نے وزیرِ اعظم کو موجودہ صورتحال میں احساس پروگرام کے تحت اپنے حلقوں میں ضرورت مند اور مستحق افراد میں شفاف طریقے سے مالی امداد کی تقسیم کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات  اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف موثر ہدایات کی تعریف کی۔ 

 

ممبران نے وزیراعظم سے فیصل آباد اور جھنگ میں سمال انڈسٹریز کو کھولنے  کی درخواست کی۔ ممبران نے اپنے حلقوں میں عوامی فلاحی منصوبوں اور ترقیاتی امور کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔

 

وزیراعظم نے ممبران کے حلقوں میں فلاحی اور ترقیاتی امور کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

 

وزیرِ اعظم نے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں جہاں ایک طرف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ضمن میں ہر ممکنہ کوشش کی جائے وہاں عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے تاکہ اس وباء کا خاتمہ کیا جا سکے۔