وزیرِ اعظم عمران خان سے چئیرمین پشاور زلمی  جاوید آفریدی کی ملاقات

April 22, 2020

وزیرِ اعظم عمران خان سے چئیرمین پشاور زلمی  جاوید آفریدی کی ملاقات

 

جاوید آفریدی کی جانب سے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں  کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور صنعتی عمل کو رواں رکھنے کے حوالے سے مختلف تجاویز  وزیرِ اعظم کو پیش 

 

ہائیر پاکستان اور زلمی فاونڈیشن جلد دوسرے مرحلے میں کورونا وائرس ریلیف فنڈ اور امدادی سرگرمیوں میں تعاون کریں گے، جاوید آفریدی


 

حکومت کی جانب سے جن صنعتی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے ان کے حوالے سے جامع ایس او پیز مرتب کیے گئے ہیں۔ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا حکومت اور صنعت کاروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے: وزیرِ اعظم 

 

جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے موثر  اقدامات کیے جائیں وہاں  احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ممکنہ حد تک صنعتی  عمل و کاروباری سرگرمیوں کی روانی کو یقینی بنانا ہے تاکہ مزدور اور سفید پوش عوام کی معاشی مشکلات میں کمی آئے: وزیرِ اعظم 

 

اس حوالے سے حکمت عملی کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حالات و واقعات کے مطابق لائحہ عمل ترتیب دیا جائے: وزیرِ اعظم