وزیرِ اعظم عمران خان سے سینٹر فیصل جاوید کی ملاقات 

April 22, 2020

وزیرِ اعظم عمران خان سے سینٹر فیصل جاوید کی ملاقات 

 

کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے جمعرات کو ہونے والی ٹیلی تھون نشریات کے حوالے سے تبادلہ خیال

 

سرکاری و مختلف نجی چینلز کی جانب سے جمعرات کو منعقدہونے والی نشریات فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور  بھرپور ٹیلی تھون ہوگی: سینٹر فیصل کی وزیرِ اعظم کو بریفنگ

 

ٹیلی تھون کی بدولت اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کر سکیں گے: سینٹر فیصل جاوید

 

اس کے ساتھ ساتھ تمام ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے کہ وہ 6677 پر میسیج بھیج کر کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈال سکتے ہیں

 

وزیرِ اعظم نے ٹیلی تھون کے انعقاد کو سراہا 

 

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ استقامت اور ثابت قدمی سے کیا ہے ۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام نے اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ  کے حوالے سے مخیر حضرات کی جانب سے اب تک سامنے آنے والا جذبہ نہایت حوصلہ افزاء ہے۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ  پوری قوم ملکر اس مشن کو کامیاب بنائے گی ۔