وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

April 17, 2020

 

وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

 

ملکی سیاسی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 

ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز اور حکومتی اقدامات پر بات چیت

 

زراعت کے شعبے کو بجٹ میں خصوصی توجہ دے کر ترقی دی جائے گی۔ وزیر اعظم

 

زراعت کے شعبے میں موثر پالیسی پر توجہ دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم 

 

وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس سے سفارشات مانگ لی۔

 

اسپیکر اسد قیصر نے کورونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز سے آگاہ کیا 

 

قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس منعقد کرنے سے متعلق تبادلہ خیال

 

پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو

 

پارلیمان کو موجودہ حالات میں موثر کرنے کے لیے قائمہ کمیٹیاں ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کی جارہی ہیں۔ اسپیکر

 

وزیراعظم نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے ویڈیو لنک کےذریعے انعقاد کو سراہا

 

موجودہ حالات میں پارلیمان کو موثر اور فعال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ 

 

پارلیمنٹ عوام کی امنگوں کا ادارہ ہے،وزیر اعظم

 

حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے،وزیر اعظم

 

 

وزیر اعظم نے اسپیکر کی مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کی کاوشوں کو سراہا