وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن عمر ایوب خان، اکبر ایوب خان، ارشد ایوب خان اور یوسف ایوب خان کی ملاقات

June 04, 2021

ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل

 

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو ہری پور میں جاری منصوبوں پر پیش رفت اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بالخصوص کھلا بٹ کو ماڈل ٹاؤن بنانے کے منصوبے سے آگاہ کیا گیا.

 

وزیرِ اعظم کو ہری پور میں ہیلتھ کارڈ کی عوامی پزیرائے سے بھی آگاہ کیا گیا

 

ملاقات میں پی ٹی سی ایل اور ٹیلی کمیونیکیشن انڈیسٹریز پاکستان کے ملازمین کے مسائل کے حل پر بھی گفتگو. مزید وزیرِ اعظم نے ہری پور میں سیاحت کے فروغ، کم لاگت رہائش کی فراہمی اور ڈیجیٹل سٹی کے قیام کیلئے منصوبوں کی تجاویز کو سراہا اور جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں.