پی ایم ڈی یو، وزیر اعظم آفس، اسلام آباد۔ مورخہ 04 جون 2021ء

June 04, 2021

وزیراعظم پاکستان کا عوامی شکایات کے بہتر حل کا مشن

آئی جی پنجاب کی جانب سے ہوگی اب اعلی افسران کی بڑی بیٹھک۔

پنجاب پولیس کے اعلی افسران کیلئے پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلق ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب کا ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز کو ذاتی طور پر ٹریننگ میں شرکت کرنے کا حکم۔ مراسلہ جاری 

تمام اعلی افسران کو بذریعہ ویڈیو لنک شکایات کے حل پر تفصیلی بریفینگ دی جائے گی

بریفینگ وزیراعظم پاکستان کے آفس میں قائم پی ایم ڈیلیوری یونٹ کے حکام کی جانب سے دی جائے گی

ورکشاپ میں اعلی افسران کے سطح پر عوامی شکایات کی صحیح اور دیرپا حل کیلئے پالیسی سازی پر بریفینگ دی جائے گی۔

 

پنجاب پولیس کے بعد باقی صوبوں کے اعلی پولیس افسران کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔

واضح رہے، آئی جی پنجاب کے دفتر سے تفصیلی آڈٹ ہونے کے بعد متعلقہ افسران کیلئے ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا 

ٹریننگ کا انعقاد اسی ہفتے کیا جائیگا