وزیرِ اعظم عمران خان سے نمائندہِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کی ملاقات

May 25, 2021

ملاقات میں وقف املاک ایکٹ پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور کی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی اور اسکے علماء اور مشائخ کے تحفظات دور کرنے میں  مثبت کردار پر گفتگو.

 

مولانا طاہر اشرفی نے فلسطین کے مسئلے پہ وزیرِ اعظم کے مؤقف اور مسئلے کے حل کیلئے حکومتی سطح پر کی گئیں کوششوں پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا.

 

اسکے علاوہ منبر و محراب کو دورِ جدید میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل اور خاص طور پر سیرت کے مختلف پہلوؤں کی تعلیم و ترویج کیلئے استعمال کرنے پر گفتگو.

 

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے علماء مشائخ سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کی وحدت کی کوششوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا