وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی ملاقات۔

May 25, 2021

وفاقی وزیر شبلی فراز نے وزیر اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ وزارت کی طرف سے شروع ہونے والے نئے منصوبوں پر بھی وزیر اعظم کو بریف کیا گیا۔

 

وفاقی وزیر شبلی فراز نے حکومت کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات اور مثبت معاشی اعشاریوں کے حصول پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی۔