وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اجلاس۔

May 21, 2021

اجلاس میں وفاقی وزیر شفقت محمود، چیرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان، قائم مقام چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن انجنئیر فاروق بزائی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ائچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل، چیرمین نیا ٹیل راشد خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی تعلیم اسد کریم اور سینئر افسران شریک۔

 

چیرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان نے اجلاس کو اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے درکار ایچ ای سی کو درکار وسائل اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو اعلی تعلیم کے لیے وسائل کو بڑھانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ اعلی تعلیم کا فروغ ہی ملک کی ترقی کا زینہ ثابت ہوگی۔ ترقی یافتہ ممالک اپنی جی ڈی پی کا کثیر حصہ تعلیم پر خرچ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ممالک مزید خوشحال بنتے ہیں۔

 

اعلی تعلیم کے لیے مالی وسائل بڑھانے کے ضمن میں وزیر اعظم نے وفاقی وزیر تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ وفاقی وزارت منصوبہ بندی اور وفاقی وزارت خزانہ، تعلیم اور خزانہ کی صوبائی وزارتوں کے ساتھ فوری طور پر مشاورت کی جائے  جس میں اعلی تعلیم کے لیے وسائل بڑھانے کی نشاندہی کی جائے اور ایک ہفتہ کے اندر سفارشات پیش کی جائیں۔

 

وزیر اعظم نے کہا  کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعلی تعلیم کے لیے مختص رقم کو بڑھانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے۔