پاکستان سیٹیزن پورٹل پر دو بیوہ بہنوں کی دہائی، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

May 24, 2021

وزیراعظم کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے خلاف انکوائری کا حکم 

 

وزیراعظم کی چیف سیکرٹری پنجاب کو 31 مئی تک انکوائری رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت

 

راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

 

وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ کا کارکردگی جانچ پڑتال کا مراسلہ جاری

 

اعلی افسران اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں،وزیراعظم آفس کا حکم

 

راولپنڈی کے سرکاری افسران کی کارکرگی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس بھیجنے کی ہدایت،مراسلہ

 

سرکاری افسران کے عوامی شکایات سے متعلق ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال کی جائے،وزیراعظم آفس

 

افسران عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں،وزیراعظم آفس

 

 غلط بیانی پر متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،وزیراعظم آفس

 

بیوہ بہنوں نے وزیراعظم کو پورٹل پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی شکایت کی تھی

 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بنا موقف جانے ہماری شکایت کو خارج کیا،وزیراعظم سے شکایت

 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے سائلین پر شکایت واپس لینے کیلئے دباو ڈالا گیا