وزیرِ اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

March 19, 2020

وزیرِ اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

 

ملاقات میں کرونا وائرس کی صورتحال اور کنٹرول کے حوالے سے حکومتی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال

 

※ کرونا وائرس پر کنٹرول کے حوالے سے چین کا تعاون قابل ستائش ہے: وزیر اعظم 

 

※ کرونا وائرس پر کنٹرول اور اس کے اثرات سے  عوام اور ملکی معیشت کو محفوظ رکھنے کے لئے بین الاقوامی اداروں سےبھی رابطے میں ہیں: وزیر اعظم 

 

※ عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے تمام وسائل کو برؤے کار لایا جائے گا: وزیر اعظم 

 

※ کرونا کے حوالے سے ڈرنے کی بجائے احتیاطی اقدامات اختیارکیے جائیں: وزیر اعظم

 

ملاقات میں کرونا وائرس کی صورتحال اور اس پر کنٹرول کے حوالے سے  حکومت اور اپوزیشن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق