وزیراعظم عمران خان کی ڈیرہ غازی خان میں سینٹرل کنٹرول روم میں ایران سے آنے والے زائرین کے لئے قرنطینہ میں کئے گئے انتظامات، اور قرنطینہ مرکز میں زائرین سے ان کی خیریت دریافت کرنے کے بعد صوبہ پنجاب میں کو رونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت۔

March 18, 2020

ڈیرہ غازی خان: 18 مارچ 2020

 

وزیراعظم عمران خان کی ڈیرہ غازی خان میں سینٹرل کنٹرول روم میں ایران سے آنے والے زائرین کے لئے قرنطینہ میں کئے گئے انتظامات، اور قرنطینہ مرکز میں زائرین سے ان کی خیریت دریافت کرنے کے بعد صوبہ پنجاب میں کو رونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت۔

 

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین این ڈی ایم اے،  چیف سیکرٹری پنجاب، آئ جی پنجاب،  اور سینئر افسران کی شرکت۔

 

وزیر اعظم کوصوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ 

 

 

چیف سیکرٹری پنجاب کی صوبہ پنجاب میں کو رونا وائرس کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ ۔

 

ہر روز مقررہ اوقات میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے کہ صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے کیا انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ وزیراعظم 

 

لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور مجھے اس حوالے سے مستقل آگاہ کیا جائے ۔ وزیراعظم 

 

پناہ گاہوں میں ڈیلی ویجرز کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی سکریننگ کے انتظامات بھی کئے جائیں ۔ وزیراعظم 

 

چیف سیکرٹری پنجاب کی وزیراعظم کو مارکیٹوں،  یونین کونسلز میں کو رونا وائرس کی صورتحال کے ضمن میں اشیائے ضرور یہ کی دستیابی کے حوالے سے مانیٹرنگ اور مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل پر بریفنگ ۔

 

وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئ جی پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی نشاندہی، اور ان کو قرار واقعی سزا دینے کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی۔ اس صورتحال میں جو لوگ ذخیرہ اندوزی کے مرتکب ہو رہے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے ۔ وزیراعظم 

 

بدلتی صورتحال کے مطابق اقدامات کا جائزہ لیا جائے اور موثر لائحہ عمل مرتب کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ وزیراعظم