وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت صنعت کے زیر انتظام اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر بریفنگ۔ 

March 16, 2020

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت صنعت کے زیر انتظام اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر بریفنگ۔ 

 

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکریٹری صنعت ڈویژن اوردیگر سینئر افسران کی شرکت۔ 

 

بریفنگ میں بتایا گیا کے صنعت ڈویژن کے زیر انتظام 38 ادارے ہیں جن میں سے  تیرہ کی نجکاری، دس کاانضمام،  پانچ کو متعلقہ ڈویژنز  اور صوبوں کو منتقلی  کے بعد  وزارت کے پاس صرف نو ادارے رہ جائینگے۔

 

وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   حکومتی خزانے پر بوجھ بننے والے  سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری، انضمام یا متعلقہ محکموں کو منتقلی کے عمل کا مقصد معاشی خسارے  میں کمی لانا اور اداروں کی استعدادِ کار اور کارکردگی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے 

 

وزیر اعظم نے کہا کے اس عمل میں کاروباری طبقے اورچینج منیجمنٹ کے ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے۔ 

 

وزیر اعظم نے صنعت ڈیویژن کو ہدایت کی کہ کابینہ سے منظور شدہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ مقرر شدہ معیاد میں یہ عمل مکمل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے