وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے اجلاس

March 06, 2020

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے اجلاس

اجلاس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری،  سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی،  فراز چوہدری، پیر سعد احسن الدین، زوریز لاشاری  شریک

اجلاس میں فلم انڈسٹری کی بحالی خصوصاً سینما کے شعبے کے حوالے سے معاملات پر بات چیت

شرکا نے فلم انڈسٹری اور سینما   کے  فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز  وزیرِ اعظم کو پیش کیں۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری  اولین ترجیح پاکستانیت  کو اجاگر کرنا اور  ہمارےمعاشرے کی ثقافت، اقدار اور تہذیب و تمدن کا  تحفظ اور فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  حکومت ملک کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے کی ہر کوشش کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرے گی۔