وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

March 02, 2020

 
وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ۔  صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر گفتگو ۔  گورنر سندھ کی وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ ۔  گورنر سندھ نے وزیراعظم کو ان عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے دورہ کراچی کی دعوت دی۔  وزیراعظم عمران خان نے دعوت قبول کر تے ہوئے کہا کہ وہ جلد کراچی کا دورہ کریں گے ۔